Latest Message of All Pakistan PTCL Pensioners Action Committee

Latest Message of All Pakistan PTCL Pensioners Action Committee

Islamabad/Lahore/Karachi (Saturday, March 12, 2016) - Muhammad Tauqeer Deputy Convener of All Pakistan PTCL Pensioners Action Committee has issued an press release on latest position of PTCL's Pensioners Court Case. Detail message is as follows:-

عزیز ساتھیو!
جیسا کہ آپکے علم میں ہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے 19 – فروری کو پی ٹی. سی.ایل کی نظر ثانی کی تمام درخواستیں خارج کردی ہیں. یہ درخواستیں مسعود بهٹی ودیگر کے فیصلوں کے خلاف دائر کی گئی تهیں.
اس فیصلے کے بعد پی.ٹی.سی.ایل کے پاس بظاہر کوئی دیگر راستہ باقی نہیں رہاہے.تفصیلی فیصلہ چند روز تک انشاءاللہ متوقع ہے.بعد ازاں نظرثانی و توہین عدالت مقدمات بابت پنشن معاملات کی سماعت کے دوران انشاءاللہ نظرثانی کے مقدمات تو جلد ہی ختم ہونے کی امید ہے جبکہ توہین عدالت مقدمات کی کارروائی کے آغاز کا امکان ہے.
اس سب کے باوجود ہمیں بہرحال بہت زیادہ خوش فہمی نہیں رکهنا چاہیے کہ پی.ٹی.سی.ایل اتنی آسانی سے اس فیصلے پر من و عن عمل درآمد کر دے گی. حکومتی ٹولے کے اندر موجود طاقتور وزیر مختلف ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کو شش کریں گے جس کے لئیے پنشنرز حضرات کو بہت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے اور کسی بھی مرحلے پر کمزوری دکھانے سے اجتناب لازم ہے.
آل پاکستان پی.ٹی.سی.ایل پنشنرز ایکشن کمیٹی اس حوالے سے آپ ساتھیوں کے تعاون سے انشاءاللہ کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکهے گی اور عدالتی،سیاسی و ذرائع ابلاغ کے ذریعے اپنی منزل کے حصول کے لیے کوشش جاری رکھے گی.

آپکی دعاوں کا طالب!
محمد توقیر
ڈپٹی کنوینر
آل پاکستان پی.ٹی.سی.ایل پنشنرز ایکشن کمیٹی

All Pakistan PTCL Pensioners Action Committee (APPPAC) Logo in Urdu

All Pakistan PTCL Pensioners Action Committee (APPPAC) Logo in Urdu

One Comment

  1. افتخار Ahmad says:

    جو پنگا کرنے کی کوشش کرے اسے بھی ساتھ کی ساتھ رگڑ نا چاہیے

Leave a Reply