PTA ready for 3G auction on April 23 (tomorrow)

تھری جی نیلامی کل ہوگی،پی ٹی اے نے انتظامات کرلیے

Auction will be online and mobile phone companies BoD and Senior administration will participate from their headquarters.

Color codes issued to parties participating in bidding process.

PTA Chairman with Media Persons on Briefing on NGMS Auction

PTA Chairman with Media Persons on Briefing on NGMS Auction

پارٹیوں کوکلرکوڈجاری،بولی دینے والے کے نام کے بجائے مخصوص رنگ ظاہر ہوگا

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے 23اپریل کو اسپیکٹرم کی نیلامی کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے خصوصی سافٹ ویئر استعمال کیا جائے گا۔

پی ٹی اے نے گزشتہ روز سافٹ ویئر اور مکینزم کی کامیاب جانچ کی تاکہ نیلامی میں حصہ لینے والی پارٹیوں کو آکشن میں حصہ لینے کے لیے سافٹ ویئر کے بارے میں مکمل تکنیکی آگہی فراہم کی جاسکے، تھری جی اور فورجی لائسنس کی نیلامی آن لائن کی جائیگی، نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیاں اسلام آباد میں اپنے صدر دفاترمیں بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینئر ایڈمنسٹریشن کے ساتھ بیٹھ کر آکشن میں حصہ لیں گی، آکشن کے لیے سائمنٹینس ملٹی پل راؤنڈ اسینڈنگ(ایس ایم آر اے) کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف راؤنڈز کے ذریعے اسپیکٹرم کی مختلف لاٹس کے لیے بیک وقت بولیاں لی جائیں گی۔

بڈنگ کا یہ طریقہ امریکا، سوئیڈن، ناروے، ہانگ کانگ اور کینیڈا میں ہونے والی حالیہ نیلامیوں میں اختیار کیا گیا، نیلامی میں حصہ لینے والی پارٹیوں کو مخصوص کلر کوڈ جاری کیے گئے، پارٹیوں کی بولیاں ان کے نام کے بجائے مخصوص رنگ میں ظاہر ہوں گی، آپریٹرز کے نام کی جگہ رنگ کے استعمال سے نیلامی میں حصہ لینے والی پارٹیوں کو معلوم نہیں ہوسکے گا کہ بولی کس آپریٹر نے لگائی ہے، اس طرح مسابقت بڑھے گی، ہر بولی کے درمیان 45منٹ کا وقفہ دیا جائے گا، ہر اگلی بولی پچھلی بولی سے کم سے کم 3فیصد زائد دینا لازمی ہوگا تاہم نیلامی کے آخری مرحلے میں اس شرط کا اطلاق نہیں ہوگا

Leave a Reply