PTCL Pensioners Contempt of Court Case in Supreme Court Today – Ordered to Implement Judgement within 4 Week

PTCL Pensioners Contempt of Court Case in Supreme Court Today – Ordered to Implement Judgement within 4 Week

آج سپریم کورٹ میں توہین عدالت مقدمہ بابت صادق علی بنام ولید ارشید وغیرہ 

(Crl.O.P:53/2015)

کی سماعت بینچ نمبر دو میں جناب جسٹس گلزار احمد اور جناب جسٹس سجاد علی شاہ کے روبرو ہوئی۔

جناب صادق علی کے وکیل جناب محمد ابراہیم ستی نے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی شکل اختیار کر چکا ہے اور یہ کہ اسلام آباد اور پشاور ہائی کورٹس نے سی۔پی۔سی 12(2) کے تحت دائر کردہ درخواستوں پر کوئی حکم امتناعی جاری نہیں کیا ہے۔لہذا عدالتی فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے اور ادائیگیاں بمطابق حکومتی نوٹیفکیشنز فوری کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں اگر بقایا جات عدالت میں جمع کروا دیئے جائیں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد حکم جاری کیا کہ عدالتی فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے اور ادائیگیاں بمطابق حکومتی نوٹیفکیشنز چار ہفتوں میں کرکے عدالت میں اسکی سٹیٹمنٹ جمع کروائی جائے۔

الحمداللہ!

دعا گو!

محمد توقیر

(01-11-2017)

Leave a Reply