PTCL Pensioners Hyderabad Hunger Strike on Stoppage of Pension: Jang 16-4-2011

Hyderabad Sindh (April 15, 2011): PTCL Pensioners Hyderabad staged Hunger Strike on Stoppage of Pension – Jang 16-4-2011.

.

.

پنشن بند کرنے کیخلاف پی ٹی سی ایل پنشنرزکی بھوک ہڑتال جاری

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) پی ٹی سی ایل پنشنرز نے پنشن مبینہ طور پر بند کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال جاری رکھی جس میں سعید الحسن‘ عبداللہ جاکھرو‘ صدیق پٹھان‘ مشتاق سموں و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہماری پنشن انتظامیہ نے بند کردی ہے جبکہ کسی بھی پنشنر کی پنشن ایکٹ کے تحت بند نہیں کی جاسکتی‘ اس ایکٹ کو آئین پاکستان کا تحفظ بھی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق کسی بھی پنشنرز کی پنشن بند نہیں کی جاسکتی اور اس کے علاوہ اس کی بنیادی ضروریات بی بند نہیں کی جاسکتی ہیں لیکن پنشنرز کی میڈیکل کی سہولت عرصہ تین سال سے بند ہے ‘ ٹیلی گراف ورکشاپ کالونی کوٹری میں 150 سے زائد کواٹرز میں غیر متعلقہ لوگ رہائش پذیر ہیں اس کے علاوہ پیٹرول پمپ‘ شاپنگ سینٹرز‘ سروس اسٹیشن اور رہائشی عمارات کی تعمیرات جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ریٹائرڈ ملازمین اور بیوائیں صدر‘ وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ پنشن بند نہ ہونے کے واضح ایکٹ کے باوجود پنشن بند کردینا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے‘ لہذا ہماری پنشن جلد بحال اور ہمیں فاقہ کشی سے بچایا جائے۔

 
PTCL Pensioners Hyderabad Hunger Strike on Stoppage of Pension

PTCL Pensioners Hyderabad Hunger Strike on Stoppage of Pension

One Comment


  1. My dear,s
    pension act, law,vilation of human right,huminity are fact but for those who know these .we already knock door of the justice wait for decesion may court give better decesion , this is last option for us .

    WISH YOU GOOD LUCK AND FOR STRUGGLE MAY ALLAH HELP ALL PAKISTANI

Leave a Reply