PTCL Pensioners Will Hold Protest at Islamabad Press Club on 7 Sept 2016

PTCL Pensioners Will Hold Protest at Islamabad Press Club on  7 Sept 2016

عزیز پی۔ٹی۔سی۔ایل پنشنرز ساتھیو!
آل پاکستان پی۔ٹی۔سی۔ایل پنشنرز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام 12-جون 2015 کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے اور سال رواں 2016-17 کے پنشن اضافہ نہ دینے کے خلاف 7-ستمبر بروز بدھ 2016 کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور اسی روز ایک روزہ احتجاجی دھرنا بھی دیا جائے گا۔اس موقع پرباھم مشاورت کے بعد اکتوبر 2016 میں عظیم الشان احتجاجی دھرنے اور مطالبات کے تسلیم ہونے تک احتجاجی کیمپ کی تاریخ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں پی۔ٹی۔سی۔ایل کی چائنہ موبائل کو فروخت کی صورت میں کیا لائحہء عمل اختیار کیا جائے،اس پر بھی غور کیا جائیگا کہ پچھلے معاملات بشمول و بالخصوص ہمارا مسئلہ حل کرنے/ادائیگیاں کرنے کے بعد منتقلی کی جائے۔

راولپنڈی،اسلام آباد اور قرب و جوار کے رہائشی پی۔ٹی۔سی-ایل پنشنرز سے گذارش ہے کہ وہ اس احتجاج کے لئے وقت نکالیں اور اپنے حق کے حصول کے لئے آواز بلند کریں۔اپنے حق کے لئے نکلنا ہم سب کا فرض ہے۔
اللہ ھم سب کا حامی و ناصر ہو۔
منجانب:
اکرام اللہ
کنوینر،آل پاکستان پی۔ٹی۔سی۔ایل پنشنرز ایکشن کمیٹی
رابطہ:03005963805
محمد اسلم بھٹو،
چیف کوآرڈینیٹر APPPAC
رابطہ :03337169661
سید محمد امین شاہ
ڈپٹی کنوینر APPPAC
اسلام آباد

One Comment

  1. M.Q.SIDDIQUI says:

    سنگین توہین عدالت کے مرتکب اتصلات/پی۔ٹی۔سی ۔ایل – پی۔ٹی ۔ای۔ٹی- Ministry) (IT & Telecom) اعلی عدالتوں اور پارلیمنٹ کے فیضلوں پرعمل درامد نہ کرنے کی پاداش میں مژکورہ اداروں کے جکام کوفی الفورگرفتارکیا جاےُ

Leave a Reply