PTCL Retired Employees – Syed Rooh-ul-Amin Letter to Nawaiwaqt “Editor Ki Daak”

PTCL Retired Employees and Govt of Pakistan Negligence

PTCL کے ریٹائرڈ ملازمین حکومت کی عدم توجہی کا شکار کیوں؟

مکرمی! سیالکوٹ سے ایک بہن ہمارے نام خط میں لکھتی ہیں ”بھائی صاحب میں ایک بیوہ ہوں، میرے خاوند نے تیس سال P.T.C.L میں ملازمت کی، میرے چار بچے ہیں، سارے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ میں اپنے خاوند کی پنشن پر گزارہ کر رہی ہوں جو کہ انتہائی کم ہے۔ میں حکومت کے نوٹس میں یہ لانا چاہتی ہوں کہ دیگر محکموں کی طرح P.T.C.Lکے ملازمین کی پنشن میں سالانہ اضافہ کیوں نہیں کیا جا رہا۔ سالانہ پنشن کے علاوہ دیگر مراعات سے بھی P.T.C.L والوں کو محروم رکھا جا رہا ہے۔ 2010ءسے حکومت کے اعلان کے مطابق تمام سرکاری محکموں کو میڈیکل الاﺅنس دیا جا رہا ہے مگر P.T.C.Lکے ملازمین ابھی تک اس سے محروم ہیں۔ 2010-11ءکے بجٹ میں تمام سرکاری محکموں میں بیوگان کی پنشن 75 فیصد کر دی گئی مگر P.T.C.L میں بیوگان ابھی تک پنشن میں اس اضافے کی منتظر ہیں۔ صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری اور وزیر اعظم صاحب سے گزارش ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر پہلی فرصت میں P.T.C.Lکے چالیس ہزار ملازمین کی مشکلات کو حل کرائیں۔ ویسے بھی یہ سب پاکستانی شہری ہیں اور پاکستانی حکومت کا فرض ہے کہ دیگر محکموں کی طرح ان کی پنشن میں بھی نہ صرف خاطر خواہ اضافہ کیا جائے بلکہ میڈیکل الاﺅنس کے علاوہ دیگر مراعات بھی دی جائیں۔(سید روح الامین)

 

PTCL Pensioners

 

Posted By:

Muhammad Tauqeer

3 Comments

  1. Iftikhar Ahmad says:

    @ Muhammad Tauqeer.
    Is there any way to get courts verdict at the earliest. (That is only solution)

  2. khalid parvaiz (pensioner) says:

    Being Muslim I request to the Administration of Ptcl, Govt of Islamic Republic of Pakistan, and Honourable Chief Justic of Pakistan to please take notice on the request of widow and the same case about 40,000 pensioners and their families who are suffering badly due to non increase of their pension since four years as per Gov orders.We are one day all answerable before God.


  3. WE ARE NOW TIRED OFF FROM THE LONG BATTLE OF POORS WITH CORRUPT RULER MAFIAS. THIS IS COUNTRY OF JAGIRDARS; JUDGES, BEAURUCRATS, ARMY GENERALS, POLITICIANS & FORIEGN INVESTERS.WE ARE UNABLE TO FACE THIS CORRUPT RULER MAFIA.
    LOT OF POOR PENSIONERS CAN NOT HAVE THEIR SAY EVEN IN FAMILY, WHY THE RULER SHOULD WASTE THEIR TIME IN SOLVING OUR PROBLEMS.
    THE LAST HOPE IS ALLAH ALMIGHTY WE SHOULD PRAY FROM HEART & MIND, FOR THE PROBLEM SOLVER RULERS

Leave a Reply