Home / Pensioners / Message for PTCL Pensioners

Message for PTCL Pensioners

Message for PTCL Pensioners

عزیز ساتھیو!

جیسا کہ آپکے علم میں ہے کہ PTET پنشنرز کو میسیجز بهجوا رہا ہے کہ حکومت
پاکستان کی هدایات کے تحت آپ ،بالخصوص سکیل 17 تا 22 کے آفیسر حضرات فلاں تاریخ تک مخصوص بنک میں اکاونٹ کهلوا لیں تاکہ انہیں پنشن کی ادائیگی بلا رکاوٹ جاری رہے.
حیرانگی یہ ہے کہ PTET اپنے مطلب کے حکومتی احکامات تو تسلیم کرتا ہے لیکن جو حکومتی احکامات پنشنرز کے مفاد سے متعلق ہیں ان پر قطعی عمل نہیں کرتا.مثلا” 2010 سے پنشن و میڈیکل الاءونس اضافہ جات کے نوٹیفکیشنز عملدرآمد کے منتظر ہیں.
کجا یہ کہ عدالت هائے عالیہ و عظمٰی کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے،قانونی موشگافیوں کا سہارا لے کر مقدمہ کو کربناک طوالت دی جا رہی ہے.
پی.ٹی.سی.ایل پنشنرز کا حوصلہ اب جواب دے چکا ہے اور وہ وقت قریب ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں پنشنرز پی.ٹی.ای.ٹی اور حکومتی ایوانوں کا گهیراوء کرینگے اور ان غاصبوں کو بهاگنے کے لیے کوئی جگہ نہ ملے گی.
لہذا پنشنرز ساتھی ایسے میسیجز کی پرواہ نہ کریں اور جی۔پی۔اوز سے اپنی پنشن وصول کرتے رہیں۔ویسے بھی ھم بہت جلد انشاءاللہ پی۔ٹی۔ای۔ٹی اور پی۔ٹی سی۔ایل کے خلاف اسلام آباد میں نکلنے والے ہیں۔

About Tahir Iqbal

PTCL Worker at Switching EWSD Multan Qualification = DAE (electrical) + BS(CS)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *