Payment of Commuted Pension with Increase – Letter in Nawaiwaqt Lahore

Payment of Commuted Pension with Increase – Letter in Nawaiwaqt Lahore

اضافہ کے ساتھ کمیوٹ شدہ پنشن کی ادائیگی

ایڈیٹر | ڈاک ایڈیٹر
مکرمی! سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد پنشن کا چالیس فیصد حصہ کمیوٹ ہوتا ہے اور ریٹائر ہونے والے ملازم کو 12سال کے لئے کچھ رقم نقد مل جاتی ہے جس طرح حاضر سروس ملازمین کی تنخواہ میں وقتاً فوقتاً اضافہ ہوتا رہتا ہے اسی طرح حکومت نے پنشن میں بھی وقتاً فوقتاً اضافہ کے احکامات جاری کئے۔ یکم دسمبر 2001ء سے قبل جتنی مرتبہ بھی پنشن میں اضافہ کیا گیا وہ پنشن کے دونوں حصوں (غیر کمیوٹ شدہ بمعہ کمیوٹ شدہ) یعنی گراس پنشن پر ملتا تھا۔ یکم دسمبر 2001ء سے لاگو ہونے والے تنخواہ اور پنشن کے احکامات کے تحت پنشن میں اضافہ صرف غیر کمیوٹ شدہ (پنٹ) پنشن پر دیا جانے لگا اور کمیوٹ شدہ اضافہ بند کر دیا گیا اور کمیوٹ شدہ پنشن کی بحالی بھی بند کر دی گئی۔ جبکہ فنانس ڈویژن حکومت پاکستان نے جاری کردہ مراسلہ مورخہ 12.10.2015 اور مورخہ 9فروری 2016ء کے تحت 1-12-2001کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کو بھی کمیوٹ شدہ پنشن بمعہ اضافہ جات دینے کی تاکید فرمائی ہے۔ حکومت پنجاب بھی hf اپنے پنشنروں کو اضافہ جات ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے اور حکومت پاکستان فنانس ڈویژن کے درج بالا حکم نامہ پر عمل کرے اور بوڑھے صوبائی پنشنروں کا جائز مسئلہ حل کرکے دعائیں لیں۔(خالد اسلام صدر پنجاب پنشنرز ایسوسی ایشن)

Leave a Reply